34

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، بابر اعظم، سلمان آغا اور محمد رضوان کی ترقی

[ad_1]

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی۔

نئی ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں پاکستانی بیٹر سعود شکیل دو درجے تنزلی کے بعد نویں نمبر پر چلے گئے، بابر اعظم ایک درجے ترقی پاکر 17 ویں سلمان آغا ایک درجہ ترقی پاکر 19 ویں اور محمد رضوان 2 درجے ترقی پاکر 20 ویں نمبر پر آگئے۔

ٹیسٹ بیٹرز میں انگلش بلے باز جو روٹ کا پہلا اور کیوی بلے باز کین ولیم سن کا دوسرا نمبر برقرار ہے، انگلینڈ کے ہیری بروک ایک درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئے۔

بھارت کے یشوی جیسوال ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلے گئے، رشبھ پنت 5 درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر آ گئے ہیں، نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل 8 درجے ترقی کے بعد ساتویں نمبر پر براجمان ہوئے ہیں۔

آئی سی سی ٹیسٹ بولرز رینکنگ میں جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا کا پہلا نمبر برقرار ہے، پاکستان کے نعمان علی نویں نمبر پر ہیں، بھارت کے رویندرا جڈیجا دو درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آ گئے ہیں، کیشو مہاراج چار درجے ترقی کے بعد 19 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

 ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا پہلے اور روی چندرن ایشون دوسرے نمبر پر ہیں، بنگلادیشی آل راونڈر شکیب الحسن ایک درجہ ترقی پاکر تیسرے نمبر پر آگئے، ویسٹ نڈیز کے جیسن ہولڈر اور انگلینڈ کے جو روٹ ایک ایک درجہ ترقی کے بعد بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر آگئے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں