[ad_1]
ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹس سے ریاستیں جارجیا اور پنسلوانیا چھین کر صدارتی الیکشن میں اپنی کامیابی کو ممکن بنایا۔
امریکا کی 50 ریاستوں میں سے ڈونلڈ ٹرمپ نے 27 ریاستوں میں کامیابی حاصل کی جبکہ کملا ہیرس 19 ریاستوں میں کامیاب ٹھہریں۔
ٹرمپ نے امریکا کی فیصلہ کن کہلائی جانے والی 7 سوئنگ ریاستوں میں سے 4 میں کامیابی حاصل کی۔ گزشتہ الیکشن کے برعکس اس بار جارجیا اور پنسلوانیا میں کامیابی نے انھیں صدر بنادیا۔
جارجیا میں ڈونلڈ ٹرمپ نے 50 اعشاریہ 7 فیصد اور کملا ہیرس نے 48 اعشاریہ 5 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ پنسلوینیا میں ڈونلڈ ٹرمپ نے 50 اعشاریہ 8 فیصد اور کملا ہیرس نے 48 اعشاریہ ایک فیصد ووٹ حاصل کیے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے 538 میں سے 277 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے اور 7 کروڑط سے زائد پاپولرز ووٹس بھی ملے جب کہ ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس 226 الیکٹورل ووٹ حاصل کر سکیں اور انھیں ساڑھے 6 کروڑ پاپولرز ووٹس ملے۔
[ad_2]
Source link