17

خاتون ٹیچر کا 10 ویں جماعت کے طالبعلم کے ساتھ ’’رومانوی‘‘ فوٹو شوٹ وائرل

—فوٹو: این ڈی ٹی وی

—فوٹو: این ڈی ٹی وی

نئی دہلی: بھارتی ریاست کرناٹک میں خاتون ٹیچر کا 10 ویں جماعت کے طالبعلم کے ساتھ ’’رومانوی‘‘  فوٹو شوٹ وائرل ہوگیا۔ 

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فوٹو شوٹ وائرل ہونے کے بعد حکام نے خاتون ٹیچر کو معطل کردیا۔ رپورٹ کے مطابق مبینہ “فوٹو شوٹ” چکبالا پور میں ایک مطالعاتی دورے کے دوران ہوا۔

حکام کے مطابق خاتون ٹیچر پشپالتھا آرمروگملا گاؤں کے گورنمنٹ ہائی اسکول کے ہیڈ ٹیچر ہیں۔ تصاویر میں خاتون کو طالب علم کو گلے لگاتے اور چومتے ہوئے دکھایا جاسکتا ہے۔

دوسری جان سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے خاتون ٹیچر کو کڑی تنقید کا سامنا ہے جبکہ لڑکے کے والدین مشتعل ہیں اور انہوں نے ایجوکیشن آفیسر سے شکایت درج کرائی اور خاتون ٹیچر کے رویے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

سوشل میڈیا صارفین میں بھی غصے کی لہر دوڑ گئی۔ ایک صارف نے کہا کہ “طالب علم کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے، وہ بے قصور نہیں ہے،” ایک صارف نے تبصرہ کیا “استاد عملی طور پر اپنے طالب علم کو محبت کے پوز بنانے کی تربیت دے رہی ہے۔”

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں