[ad_1]
مقبوضہ جموں و کشمیر کی اسمبلی نے آرٹیکل 370 کی بحالی کا بل منظور کرلیا جس کا مقصد وادی خصوصی حیثیت کو بحال کرنا ہے جسے اگست 2019 میں بھارتی حکومت نے منسوخ کر دیا تھا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ بل حکمران جماعت نیشنل کانفرنس (این سی) کی طرف سے پیش کیا گیا۔ جس کی تجویز نائب وزیر اعلیٰ سریندر سنگھ چودھری نے پیش کی تھی۔
بل میں وفاقی حکومت سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی دفعات کو بحال کرنے پر زور دیا تھا جنہیں یکطرفہ طور پر بھارتی حکومت نے 5 اگست 2019 کو ایک متنازع اقدام کے دوران منسوخ کر دیا تھا۔
بل پر اسمبلی کے فلور پر ایک گرما گرم بحث ہوئی بھارتیہ جنتا پارٹی کے اراکین نے مخالفت کی تاہم نیشنل کانفرنس پارٹی کے اکثریت میں ہونے کی وجہ سے بل بھی کثرت رائے سے منظور ہوگیا۔
بی جے پی کے ارکان نے اسمبلی سے واک آؤٹ کیا۔ ارکان اسمبلی کی اکثریت نے بل کی حمایت کی۔
[ad_2]
Source link