[ad_1]
انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی معروف فرنچائز ممبئی انڈینز کے شائقین کو اپنی ٹیم کے کپتان کیخلاف پوسٹرز لے جانے سے روک دیا گیا۔
گزشتہ روز وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ممبئی انڈینز کی ٹیم نے راجھستان رائلز کے خلاف میچ کھیلا جس میں انہیں شکست کا منہ دیکھنا پڑا، اس میچ میں شائقین کرکٹ نے کپتان ہاردک پانڈیا پر جملے کسے اور دورانِ ٹاس ٹرولنگ کا نشانہ بنایا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ممبئی انڈینز کی انتظامیہ شائقین کرکٹ کو پوسٹرز اندر نہیں لے جانے دے رہی۔
مزید پڑھیں: احمد آباد کے شائقین کرکٹ، دنیا کے سب سے بدتمیز کراؤڈ میں شامل! مگر کیوں؟
فینز آئی پی ایل اور کرکٹ کے سب سے بڑے اسٹیک ہولڈرز ہیں، جب آپ نے پوسٹرز لے جانے نہیں دینے تو ہم ٹکٹ کیوں خریدیں، شرم کرو!۔
انتظامیہ کی جانب سے منع کیے گئے پوسٹر میں روہت شرما کی تصویر کے ساتھ لکھا تھا کہ رشتے میں ہم تمہارے کپتان باپ لگتے ہیں، شائق کی جانب سے ٹوئٹ کی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
مزید پڑھیں: بھارتی فینز نے اپنے ہی فاسٹ بولر کی اہلیہ کیساتھ ’’باڈی شیمنگ‘‘ شروع کردی
قبل ازیں گجرات ٹائٹنز کیخلاف میچ میں بھی احمد آباد کے شائقین کرکٹ نے ہاردک پانڈیا کو شائقین کرکٹ نے شدید ٹرولنگ کا نشانہ بنایا تھا جبکہ ممبئی انڈین کی کپتانی روہت شرما سے چھین کر فرنچائزز نے پانڈیا کے حوالے کی جس پر شائقین نالاں ہیں۔
واضح رہے کہ ممبئی انڈینز کی کپتانی ہاردک پانڈیا کو ملنے کے بعد فرنچائز کو مسلسل تیسرے میچ میں شکست ہوئی ہے۔
Mumbai Indians management not allowing any Rohit Sharma posters inside the stadium.
This is hypocrisy at its best. Fans are biggest Stakeholders in IPL and cricket.
Then why should fans buy your tickets??.Shame ! #RohitSharma #MumbaiIndians pic.twitter.com/tomvTRWIhf
— ️ (@retiredMIfans) April 1, 2024
[ad_2]
Source link