7

لاہور کا سکھ نوجوان سفید پوش خاندانوں کیلیے راشن اور روزگار کا انتظام کرنے لگا

[ad_1]

فوٹو: ایکسپریس نیوز

فوٹو: ایکسپریس نیوز

لاہور: لاہور میں مقیم سکھ شہری جہاں ہرسال رمضان المبارک میں افطاری اور لنگر کا اہتمام کرتے ہیں وہیں ایک سکھ نوجوان ایسا بھی ہے جو اس ماہ مقدس میں درجنوں سفید پوش غریب خاندانوں کے لیے راشن اور روزگار کا اہتمام کررہا ہے۔

سردار جتیندر سنگھ پیشے کے لحاظ سے حکیم ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ وہ سماجی خدمت کی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔
ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے سردار جتیندر سنگھ نے بتایا کہ وہ پہلے پشاور میں رہتے تھے لیکن اب مستقل طور پر لاہور میں مقیم ہیں۔ انسانی خدمت کا جو سلسلہ انہوں نے پشاور میں شروع کیا تھا وہ لاہور میں بھی برقرار ہے۔

سردار جتیندرسنگھ کہتے ہیں وہ رمضان المبارک میں روزانہ چارسے پانچ خاندانوں کے لیے راشن خریدتے ہیں اور وہ راشن رات کے اندھیرے میں ان خاندانواں کے گھر کی دہلیز پر رکھ آتے ہیں تاکہ ان کی سفید پوشی قائم رہے۔

jateendra-singh-lahore1

سردار جتیندر سنگھ کے مطابق وہ ابتک ہزاروں خاندانوں میں راشن تقسیم کرچکے ہیں،انہوں نے یہ بھی بتایا کہ راشن کے علاوہ وہ ان خاندانوں کے لیے مستقل روزگار کا بندوبست کرتے ہیں تاکہ وہ لوگ کسی کے محتاط نہ رہیں، کسی کو کریانہ کی دکان بنا دیتے ہیں تو کسی کو سلائی مشین فراہم کرتے ہیں۔ کئی خواتین ایسی ہیں جن کو گھر پر ہی کپڑے کا کاروبار کروا کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ یہ کام کسی مذہب اور فرقے کی تقسیم کے بغیر کرتے ہیں، ان سمیت ہر سکھ جو کوئی کاروبارکرتا ہے یا نوکری پیشہ ہے وہ اپنی آمدن کا دسواں حصہ ہرماہ الگ کرتا ہے۔ اس فنڈ سے وہ غریب اور مستحق افراد کی مدد کرتے ہیں اور وہ کام انسانیت کے ناطے کرتے ہیں کیونکہ انسانیت ہی سب سے بڑا مذہب ہے۔

لٹن روڈ لاہور کی رہائشی ایک خاتون ذکیہ بی بی نے بتایا ان کے شوہر کافی عرصہ سے فالج کی وجہ سے بستر پر ہیں، سردار جتیندر سنگھ نہ صرف ان کے شوہر کا مفت علاج کررہے ہیں بلکہ رمضان المبارک میں ان کی فیملی کے لیے راشن کا بھی انتظام کیا ہے۔ وہ خود راشن ان کے گھر کے دروازے پر چھوڑ کر آئے تھے۔

jateendra-singh-lahore2

ایک اوربزرگ محمد اشرف نے بتایا کہ سردار جی نے انہیں چھوٹی سی دکان بنا کر دی تھی، اللہ کا شکر ہے آج وہ اپنا اور بچوں کا پیٹ پال رہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے جو کام حکومت کو کرنا چاہیے وہ جتیندر سنگھ جیسے لوگ کررہے ہیں ، حکومت کا یہ حال ہے کہ آٹے کا ایک تھیلا دیتے ہوئے بھی تصویر بناتے ہیں لیکن انہوں نے کسی کی وڈیوبنائی نہ تصویربس خاموشی سے مددکردیتے ہیں۔

جتیندر سنگھ کی طرح سردار درشن سنگھ بھی لاہور کی لبرٹی مارکیٹ میں روزانہ سینکڑوں افراد کے لیے افطاری اورلنگر کا انتظام کرتے ہیں۔
سردار درشن سنگھ کا کہنا ہے یہ دستر خوان صرف مسلمان روزہ داروں کے لیے ہی نہیں بلکہ ہر اس شخص کے لیے ہے جسے بھوک لگی ہو،اس دستر خوان پر مزدور، بیروزگار، غیرمسلم سب ہی بیٹھتے ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں