6

بین اسٹوکس نے ٹی 20 ورلڈکپ میں حصہ لینے سے انکار کردیا

[ad_1]

ورلڈکپ کی قربانی دے کر میں خود کو آنے والے چیلنجز کیلیے تیار کرنا چاہتا ہوں، آل راؤنڈر (فوٹو: کرک انفو)

ورلڈکپ کی قربانی دے کر میں خود کو آنے والے چیلنجز کیلیے تیار کرنا چاہتا ہوں، آل راؤنڈر (فوٹو: کرک انفو)

لندن: آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے ٹی 20 ورلڈکپ کھیلنے انکار کردیا۔

بین اسٹوکس نے جون میں ویسٹ انڈیز اور امریکا میں شیڈول میگا ایونٹ میں انگلینڈ کی دفاعی مہم کا حصہ نہ بننے سے متعلق مینجمنٹ کو آگاہ کردیا ہے۔

یاد رہے کہ 2022 ورلڈکپ فائنل میں پاکستان کے خلاف میلبورن کرکٹ گراؤنڈ پر اسٹوکس نے ہی وننگ رنز بناکر ٹیم کو چیمپئن بنوایا تھا، انھوں نے اس طرز میں تب اپنی پہلی ففٹی اسکور کی تھی ، اس کے بعد انھوں نے صرف 2 ٹی 20 میچز آئی پی ایل میں کھیلے۔

اسٹوکس کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ کی قربانی دے کر میں خود کو آنے والے چیلنجز کیلیے تیار کرنا چاہتا ہوں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں