5

ججز کو دھمکی آمیز خطوط، آئی جی اور ایس ایس پی آپریشنز عدالت میں پیش

[ad_1]

 اسلام آباد: ججز کو انتھراکس پاؤڈر بھرے دھمکی آمیز خطوط ملنے پر آئی جی اور ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سائفر کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عدالت نے دھمکی آمیز خطوط ملنے کا واقعہ اٹھادیا۔ عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل کو روسٹرم پر بلالیا اور ساتھ ہی گزشتہ روز کے واقعے پر آئی جی اور ایس ایس پی آپریشنز فوری طور پر ہائی کورٹ طلب کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں : لاہور ہائیکورٹ کے ججز کو بھی دھمکی آمیز خطوط موصول

 چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے ایڈووکیٹ جنرل کو ہدایت دی کہ سینئر وکلاء یہاں موجود ہیں آئی جی اور ایس ایس پی آپریشن کو یہاں بلالیں کل جو معاملہ ہوا اس معاملے سے متعلق بات کریں گے۔

بعدازاں ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد بخاری اور ایس ایس پی سی ٹی ڈی ہمایوں حمزہ عدالت میں پیش ہوگئے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں