[ad_1]
کراچی: ملیر انویسٹی گیشن پولیس نے گلشن حدید میں اسکول پرنسپل کے نازیبا ویڈیو وائرل کیس میں مفرور ملزم کو چار ماہ بعد گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس کے مطابق ملیر انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گلشن حدید میں اسکول پرنسپل کے نازیبا ویڈیو وائرل کیس میں مفرور ملزم کاشف شاہ کو چار ماہ بعد گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم مرکزی ملزم عرفان میمن کا برادر نسبتی ہے، گرفتار ملزم کاشف نے اپنے ساتھی شکیل کے ساتھ مل کر ویڈیوز وائرل کی تھیں اور ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد دونوں ملزمان گرفتاری کے بچنے کے لیے فرار ہو گئے تھے۔
واضح رہے کہ چارماہ قبل ایک اسکول میں مختلف خواتین سے درجنوں نازیبا وڈیو سامنے آئی تھی اسکول پرنسپل عرفان خواتین کو نوکری کا جھانسہ دے کر نازیبا حرکات کرتا تھا۔
اسٹیل ٹاؤن میں ملزم عرفان میمن پر مقدمہ درج کیا گیا تھا مرکزی ملزم عرفان میمن کو پولیس نے گرفتار کیا ہوا ہے۔
[ad_2]
Source link