7

کھیلنے کیلیے موبائل فون نہ ملنے پر 12 سالہ بچے کی خودکشی

[ad_1]

 لاہور: رائیونڈ سٹی کے علاقے مشن کالونی میں موبائل فون نہ ملنے پر 12 سالہ بچے نے  خودکشی کر لی۔

ایس ایچ او  رائیونڈ سٹی تیمور عباس خان کے مطابق 12 سالہ محمد ایان ولد محمد  اسلم نے اپنی والدہ سے کھیلنے کے لئے  موبائل فون مانگا، ایان کی والدہ نے موبائل فون نہ دیا اور ڈانٹ ڈپٹ کے بعد پڑوسیوں کے گھر چلی گئی۔

پولیس کے مطابق خاتون جب واپس گھر پہنچی تو ایان کی پھندا لگی لاش ملی، ایان نے دلبرداشتہ ہوکر دیوار پر پڑے بانس میں رسی ڈال کر پھندا لے لیا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں