[ad_1]
حال ہی میں ایک کمپنی کے ملازم نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ کس طرح اس کے باس نے اسے نوکری سے برطرف کرنے کے چند لمحوں بعد ہی اسے فیملی کے ساتھ کہیں چھٹیوں پر جانے کا مشورہ دیا۔
میڈیا نیوز کے مطابق ایک سوشل میڈیا صارف نے حال ہی میں اپنا واقعہ سوشل میڈیا پلٰٹ فارم reddit پر شیئر کیا جہاں اس نے اپنے باس کے ساتھ ہونے والی گفتگو کے بارے میں بتایا جسے پڑھ کر دیگر صارفین حیران رہ گئے۔
صارف نے لکھا کہ میرے باس جو کہ کمپنی کے مالک بھی ہیں، نے مجھے اپنے آفس میں بلا کر نوکری سے فارغ کردیا لیکن اس کے بعد اس نے مجھ سے دوستانہ انداز میں باتیں کرنا شروع کردیں اور مجھے بتانے لگا کہ وہ اپنے بیوی بچوں کے ساتھ چھٹیاں گزارنے کے لیے دوسرے ملک جارہا ہے، ویسے تم کہاں جا رہے ہو؟
“Why aren’t you going on holiday???” Mindblowing Conversation with Boss.
byu/Little_Emergency_418 inantiwork
صارف نے لکھا کہ پہلے تو میں اس کی شکل دیکھتا رہا کہ وہ مجھے نوکری سے نکالنے کے بعد کس منہ سے یہ سوال کررہا ہے تاہم میں نے جواب دیا کہ ’’کہیں نہیں‘‘ جارہا۔ لیکن باس نے پھر پوچھا کہ کیوں؟ تمہیں چھٹی پر جانا چاہیے! تم واقعی دباؤ کا شکار لگ رہے ہو! تمہیں سکون کی ضرورت ہے۔ بیوی بچوں کے ساتھ گھومنے کیلئے کہیں چلے جاؤ۔
صارف نے لکھا کہ نوکری سے نکال دینے کے کچھ سیکنڈز بعد ہی ایسے بات کرنا جیسے کچھ ہوا ہی نہیں، میں قطعی طور پر نہیں بتا سکتا کہ میرا باس اتنا بیوقوف ہے یا میرا مذاق اڑا رہا تھا۔
[ad_2]
Source link