9

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کا جن قابو سے باہر، چند گھنٹوں میں بزرگ سمیت 2 شہری قتل

[ad_1]

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کا جن قابو سے باہر ہوگیا، چند گھنٹوں میں ڈاکوؤں نے دو شہریوں کی جان لے لی۔

نیوکراچی کاٹھیاواڑ محلے میں مسلح ملزمان نے واردارت کے دوران مزاحمت پر شہری کی ٹانگ پر گولی مار کر زخمی کیا۔ ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے لگے تو عوام پیچھے لگ گئی۔

آگے جاکر ملزمان کی جانب سے پیچھے آنے والوں پر فائرنگ کی گئی جس سے ایک شہری گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔

ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی نے جائے وقوعہ پہنچ کر صوصرتحال کا جائزہ لیا۔ انکا کہنا تھا کہ موقع سے شواہد اکھٹے کر رہے ہیں، تحقیقات کا عمل جاری ہے۔

نارتھ ناظم آباد انڈا موڑ چلڈرن اسپتال کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے بزرگ شہری سید حامد علی ولد سید جنید علی سینے پر گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔

کورنگی ساڑھے پانچ منا گجیا والے کے قریب فائرنگ ایک شخص زخمی ہوگیا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں