[ad_1]
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں مسلسل تیز رفتار گیندوں سے بلےبازوں کو پریشان کرنے والے لکھنؤ سپر جائنٹس کے نوجوان فاسٹ بولر میناک یادیو کے ایکشن کو پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کا عکس قرار دیا جانے لگا۔
سماجی رابطے کی ایکس (ٹوئٹر) پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی جس میں پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کے بالنگ ایکشن کو بھارتی فاسٹ بولر کاپی کررہے ہیں۔
دونوں ویڈیوز ایک ساتھ چلائی جاتی ہیں تو ان کے بالنگ ایکشن میں غیر معمولی مماثلت پائی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں: آئی پی ایل؛ ’’پریتی زنٹا نے مجھے اپنے ہاتھوں سے پراٹھے بناکر کھلائے‘‘
میناک یادیو نے آئی پی ایل میں 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیز رفتار گیندیں کروا کر بلےبازوں کو پریشان کردیا ہے جبکہ کمنٹیٹرز سمیت تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ نوجوان کرکٹر ٹورنامنٹ میں تیز ترین بالنگ کا ریکارڈ بھی توڑ سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: آئی پی ایل؛ شائقین کو ہاردک کیخلاف پوسٹرز اسٹیڈیم میں لیجانے سے روک دیا گیا
محمد عامر نے ریٹائرمنٹ سے واپس لینے کے بعد ایک بار پھر آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کرسکتے ہیں جبکہ بھارتی فاسٹ بولر یادیو کی بھی سرپرائز کے طور پر ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔
[ad_2]
Source link