[ad_1]
کراچی: کراچی میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔
کراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں ایک شخص نے با پردہ راہ چلتی خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کیا۔ خاتون کے مزاحمت کرنے پر ملزم فرار ہوگیا۔
واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نقاب پوش خاتون سنسان گلی سے گزر رہی ہیں کہ اچانک عقب سے ایک شخص بھاگتا ہوا آیا اور راہ چلتی خاتون سے بدتمیزی کی۔ ملزم نے خاتون کو پیچھے سے آکر دبوچ لیا۔ خاتون سے بدتمیزی کرنے کے بعد ملزم تیزی سے فرار ہوگیا۔
ترجمان ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق پولیس نے خاتون سے بدتمیزی کرنے والے ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت رضا کے نام سے کی گئی ۔ گرفتار ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔
[ad_2]
Source link