11

اینٹی نارکوٹکس نے چمن سے 301 کلو گرام چرس، گوادس سے 150 کلو آئس برآمد کرلی

[ad_1]

فوٹو ایکسپریس

فوٹو ایکسپریس

اینٹی نارکوٹکس فورس نے بلوچستان سمیت ملک کے دیگر شہروں میں کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں منشیات تحویل میں لے لی۔

اے این ایف ہیڈکورارٹرز کراچی سے جاری اعلامیے کے مطابق منشیات اسمگلنگ کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے اور چوبیس گھنٹوں میں 4 کاروائیوں کے دوران 564 کلو گرام منشیات برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

اے این ایف نے چمن میں کارروائی کر کے  301 کلو گرام چرس جبکہ گوادر میں مکران کوسٹل ہائی وے سے 150 کلو آئس برآمد کی۔

اس کے علاوہ حیدرآباد میں ملزم سے 100 گرام آئس برآمد کی گئی، ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب ملزم سے 45.6 کلو افیون اور 67.2 کلو چرس تحویل میں لی گئی،گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں