7

کراچی میں نشے کے پیسے نہ دینے پر بیوی پر تیزاب پھینکنے والے ملزم کو 14 سال قید

[ad_1]

  کراچی: شہر قائد میں بیوی پر تیزاب پھینکنے والے ملزم کو کو عدالت نے 14 سال قید بامشقت کی سزا سنادی۔

سیشن کورٹ شرقی میں بیوی پر تیزاب پھینکنے کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں استغاثہ جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہا اور ملزم نے بھی اپنے جرم کا اعتراف کیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج الیاس میمن نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کوثر عباس کو 14 سال قید کی سزا سنائی اور 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ جرمانہ کی عدم ادائیگی پر ملزم کو مزید 6 ماہ قید کاٹنی ہوگی۔

متاثرہ خاتون نے بتایا کہ آج 3 سال بعد عدالت سے انصاف ملا ہے، شوہر نشے کے لیے پیسے مانگا کرتا تھا، پیسے نہیں دیئے تو اس نے مجھ پر تیزاب پھینک دیا جس کے باعث میرا آدھا جسم جھلس گیا تھا۔

پولیس کے مطابق واقعہ مارچ 2021 کو پیش آیا تھا۔ ملزم کیخلاف مقدمہ تھانہ عزیز بھٹی میں درج کیا گیا تھا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں