9

لاہور: بچوں کی لڑائی پر بڑوں میں گولیاں چل گئیں، ایک شخص ہلاک، 7 زخمی

[ad_1]

 لاہور: بچوں کی لڑائی پر بڑوں میں گولیاں چل گئیں، فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور سات زخمی ہوگئے۔

لیاقت آباد کے علاقے میں دو گروپوں میں فائرنگ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جس پر ملزمان فرار ہوگئے۔

پولیس نے ایک ملزم شہباز کو گرفتار کرلیا جبکہ باقی تین ملزم اکرم، اویس سمیت دیگر فرار ہوگئے۔

فائرنگ سے ہلاک شخص کی شناخت سجاد کے نام سے ہوئی جس کی لاش کو پولیس نے مردہ خانے منتقل کرادیا۔

زخمیوں کو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے جن میں شاہد، عثمان، اسامہ، تنویر وغیرہ شامل ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں