10

وہاڑی؛ مبینہ پولیس مقابلے میں 34 سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ 2 ڈاکو ہلاک

[ad_1]

ملزمان نے چندروز قبل ممبر ڈسٹرکٹ بار وہاڑی ملک جواد لنگڑیال ایڈوکیٹ کودوران واردات فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا، پولیس۔ فوٹو: فائل

ملزمان نے چندروز قبل ممبر ڈسٹرکٹ بار وہاڑی ملک جواد لنگڑیال ایڈوکیٹ کودوران واردات فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا، پولیس۔ فوٹو: فائل

وہاڑی: تھانہ صدر کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 34 سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ تھانہ صدر کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 34 سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے ملزمان نے چند روز قبل ممبر ڈسٹرکٹ بار وہاڑی ملک جواد لنگڑیال ایڈوکیٹ کو دوران واردات فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے ملزمان قتل، ڈکیتی سمیت 34 سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھے، ملزمان علاقے میں خوف کی علامت سمجھے جاتے تھے اور دوران واردات شہریوں پر فائرنگ کرنے سے گریز بھی نہ کرتے تھے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں خورشید اور شہباز کو تھانہ صدر وہاڑی کے مقدمہ نمبر 305/24 میں آلہ قتل پسٹل 30 بور کی برآمدگی کے بعد واپس لایا جا رہا تھا کہ چک نمبر 22 ڈبلیو بی کی حدود میں ملزمان کے 3 نامعلوم ساتھیوں کو پولیس کی حراست سے چھڑوانے کے لیے سیدھی فائرنگ کر دی، فائرنگ کے تبادلہ کے دوران اپنے ساتھیوں کی اندھا دھند فائرنگ سے ملزمان خورشید اور شہباز ہلاک ہو گئے۔

ڈی پی او عیسیٰ خان نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے ملزمان کے ساتھیوں کی گرفتاری کرنے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جب کہ ہلاک ہونے والے ملزمان کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں