7

عامر میر کو پی سی بی میں ذمے داری ملنے کا امکان

[ad_1]

عامر میر کا شمار محسن نقوی کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے،باقاعدہ تعیناتی جلد متوقع (فوٹو : فائل)

عامر میر کا شمار محسن نقوی کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے،باقاعدہ تعیناتی جلد متوقع (فوٹو : فائل)

لاہور: عامر میر کو پی سی بی میں ذمے داری ملنے کا امکان ہے۔

پی سی بی ذرائع نے عامر میر کی محسن نقوی سے پی سی بی ہیڈکوارٹر میں طویل ملاقات کی تصدیق بھی کی ہے، عامر میر سے میڈیا ڈپارٹمنٹ میں فی الحال بطور کنسلٹنٹ کام لینے کی تجویز زیر غور ہے، اس کے ساتھ دوسرے شعبوں میں بھی امورز سونپے جاسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پی سی بی کے سربراہ مجسن نقوی جب نگران وزیر اعلی پنجاب تھے تو ان کے ساتھ اس وقت عامر میر وزیر اطلاعات کے طورپر کام کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: احسان اللہ کی انجری سے متعلق غلط تشخیص؛ محسن نقوی ڈاکٹرز پر برہم

عامر میر کا شمار محسن نقوی کے قریبی ساتھیوں میں ہوتاہے، لاہورمیں رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاح پر بھی عامر میر پی سی بی چیئرمین کیساتھ افتتاحی تقریب کا حصہ تھے،ان کی باقاعدہ تعیناتی جلدمتوقع ہے۔

بورڈ چیف محسن نقوی بورڈ کے اہم عہدوں پر تبدیلیوں کے ساتھ نئے چہروں کو لانے کے خواہشمند ہیں، وہ بعض شعبوں کے سربراہان کی پرفارمنس سے خوش نہیں، محسن نقوی عرصہ دراز سے بورڈ سے وابستہ حکام کے بجائے اپنے اعتماد والے لوگوں کو فیصلہ سازی میں شریک کرنا چاہتے ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں