7

کاؤنٹی کرکٹ؛ بریڈ برن، میر حمزہ کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کے منتظر

[ad_1]

گلیمورگن کی جانب سے کھیلنے اور پرفارم کرنے کے لیے بے تاب ہوں، میر حمزہ۔ فوٹو: فائل

گلیمورگن کی جانب سے کھیلنے اور پرفارم کرنے کے لیے بے تاب ہوں، میر حمزہ۔ فوٹو: فائل

لاہور: قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں میر حمزہ کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کے منتظر ہیں۔

پی سی بی کی جانب سے رخصتی کا پروانہ جاری کیے جانے کے بعد گلیمورگن کے ساتھ وابستہ ہونے والے کوچ نے پہلے میچ سے قبل کہا کہ مائیکل نیسر کی جگہ سنبھالنے والے میر حمزہ ایک باصلاحیت اور بھرپور مہارت رکھنے والے بولر ہیں، میں ان کو ایکشن میں دیکھنے کے لیے پُرجوش ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: میر حمزہ نے بولنگ اسپیڈ کم ہونے کا تاثر رد کردیا

میر حمزہ نے کہا کہ میں گلیمورگن کی جانب سے کھیلنے اور پرفارم کرنے کے لیے بے تاب ہوں، گرانٹ بریڈ برن کی کوچنگ سے فائدہ اٹھانے کا اچھا موقع ملے گا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں