8

پی ایس112؛ پی ٹی آئی رہنما نے دوبارہ گنتی کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

[ad_1]

  کراچی: پی ایس 112 پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی سربلند خان نے دوبارہ گنتی کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

دائر درخواست میں موقف اپنایا کہ میں 2 ماہ سے اسمبلی کا اجلاس میں شامل ہو رہا ہوں لیکن کل اچانک الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر دوبارہ گنتی کرائی گئی۔ قوائد کے مطابق دوبارہ گنتی 5 فیصد یا اس سے کم ووٹوں کے فرق پر ہوتی ہے۔

درخواست گزار کے مطابق مجھے پیپلز پارٹی کے امیدوار پر ساڑھے 6 ہزار ووٹوں یعنی 11 فیصد کی برتری حاصل تھی۔ ریٹرننگ افسر کے پیپلز پارٹی کے امیدوار آصف کو کامیاب قرار دینے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

درخواست میں الیکشن کمیشن، ریٹرننگ افسر، پیپلز پارٹی اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

سربلند خان پی ٹی آئی رہنما نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رات و رات ہمارے نتائج کو تبدیل کر دیا گیا، میرے 16 ہزار ووٹ فارم 45 میں تھے لیکن پھر میں 550 ووٹ سے انتخاب ہار گیا۔ نئے بیلٹ پیپرز بغیر فولڈ ہوئے بیلٹ باکس سے برآمد ہوئے ہیں۔ یہ کیسے ممکن ہے کہ ووٹر نے بیلٹ پیپر فولڈ کیے بغیر بیلٹ پیپر میں ڈال دیا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں