10

عید کے فوری بعد الیکٹرک بسوں کے نئے روٹس شروع کیے جائینگے، شرجیل میمن

[ad_1]

 کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے عوام کے لیے خوشخبری سنا دی گئی۔

شرجیل میمن نے اعلان کیا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات پر عید کے فوری بعد ٹرانسپورٹ کے نئے منصوبوں کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ کراچی میں خواتین کے لیے مخصوص پنک بس سروس کا دوسرا مرحلہ شروع کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عید کے فوری بعد الیکٹرک بسوں کے نئے روٹس شروع کیے جائیں گے۔ میرپور خاص میں عوام کو سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے پیپلز بس سروس شروع کی جائے گی۔

شرجیل میمن نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے والوں کے لیے کیش لیس ٹکٹ سروس متعارف کروائی جائے گی۔ سندھ حکومت کی جانب سے اورنج لائن بی آر ٹی اور ریڈ لائن بی آر ٹی کو جوڑنے کے لیے مفت شٹل سروس بھی شروع کی جائے گی۔ کراچی کے عوام کے لیے مفت شٹل سروس عید کے فوری بعد شروع ہوگی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں