[ad_1]
پشاور: ہائی کورٹ نے 2 ارکان قومی اسمبلی کے نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔
رکن قومی اسمبلی جنید اکبر اور مجاہد علی خان کے نام ای سی ایل اور پی این آئی ایل میں شامل کرنے کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت جسٹس شکیل احمد اور جسٹس سید ارشد علی پر مشتمل پشاور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے کی۔
عدالت نے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر اور مجاہد علی خان کے نام ای سی ایل اور پی این آئی ایل لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔
وکیل نے دوران سماعت عدالت کو بتایا کہ درخواست گزاروں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ اور پی این آئی ایل میں شامل کیے گئے ہیں۔درخواست گزار اب رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں ان کے نام لسٹ سے نکالے جائیں۔
ایف آئی اے کے ڈائریکٹر لیگل عبدالرحمن نے عدالت کو بتایا کہ صوبائی حکومت کی درخواست پر ان کے نام ای سی ایل اور پی این آئی ایل میں شامل کیے گئے تھے۔
بعد ازاں عدالت نے جنید اکبر اور مجاد علی خان کے نام ای سی ایل اور پی این آئی ایل سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے درخواستیں نمٹا دیں۔
[ad_2]
Source link