5

عازمینِ حج کی تربیت کا دوسرا مرحلہ 15 اپریل سے شروع ہوگا

[ad_1]

 لاہور: وزارت مذہبی امور کے تحت عازمینِ حج کی تربیت کا دوسرا مرحلہ 15 اپریل سے شروع ہو گا۔

چیف ماسٹر ٹرینر احمد ندیم خان نے وزارت کے حج ماسٹر ٹرینرز کی تربیت کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں 122 مقامات پر وزارت مذہبی امور کے 40 ریسورس پرسنز اور حاجی کیمپوں کے خطبا کے ذریعے تربیت کا دوسرا مرحلہ مکمل کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزارت کے تجربہ کار افسران پر مشتمل حج نصاب کمیٹی نے کئی دنوں کی شبانہ روز محنت کےبعد حج تربیتی نصاب کو حتمی شکل دی ہے۔ کمیٹی نے متعلقہ حاجی کیمپوں کے ساتھ طویل مشاورت کے بعد حجاج کی تربیت کے دوسرے مرحلے کے لیے تربیتی شیڈول اور تربیتی مقامات کو حتمی شکل دی ۔

دوسرے مرحلے میں مضافاتی علاقوں سے تعلق رکھنے والے عازمین حج کو بڑے تربیتی مقامات پر اکٹھا کیا جائے گا تاکہ وقت اور وسائل کی بچت کے ساتھ ساتھ پروازیں شروع ہونے سے پہلے تربیتی مرحلے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔

چیف ماسٹر ٹرینر کا کہنا تھا کہ وزارت کا مشن ہے کہ ہر عازم حج مناسکِ حج اور انتظامی امور سے پوری طرح باخبر ہو اور نظم و ضبط اور یکسوئی کے ساتھ اپنی عبادت کو انجام دے۔

انہوں نے کہا کہ تربیت کا ایک مقصد عازمینِ حج کو وزارتِ مذہبی امور کے انتظامات اور سرکاری حج اسکیم کی سہولیات سے بھی آگاہ کرنا ہےتاکہ ضرورت پڑنے پر اپنے یا ساتھی حجاج کے لیے رہنمائی اور مدد لی جا سکے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ نئے اقدامات اور مناسک حج سے متعلق 122 مقامات پر 40 حج ٹرینرز تربیت فراہم کریں گے۔ حاجی کیمپوں میں تمام عازمینِ حج کی لازمی ویکسین کا عمل حج پروازوں سے دس دن قبل شروع کیا جائے گا اور وزارت کے ہدایات کے مطابق مرحلہ وار تمام عازمینِ حج کو سوٹ کیس، ہیڈ کیری بیگ، جوتوں کے لیے تھیلا ، احرام بیلٹ اور خواتین کے لیے سبز رنگ کے پاکستانی پرچم والے اسکارف مہیا کیے جائیں گے۔

علاوہ ازیں فلائٹ شیڈول عید الفطر کے بعد جاری کیا جائے گا۔ حج پروازیں 9 مئی تا 9 جون چلائی جائیں گی۔ تمام عازمینِ حج کے لیے اسمارٹ فون لے جانا لازم ہو گا تاکہ سفرِ حج کے دوران مفید موبائل ایپس کا استعمال کر سکیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں