[ad_1]
اسلام آباد: اعلی عدلیہ کے ججز کو دھمکی آمیز خطوط ملنے کا سلسلہ جاری ہے، سپریم کورٹ کے مزید 5 ججز کو خط موصول ہوگئے جس کے بعد مجموعی تعداد 10 ہوگئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے مزید ملنے والے خطوط کو وفاقی پولیس کے کاؤنٹرٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق تمام خطوط کو اکٹھا کر دیا گیا ہے، سپریم کورٹ کے ججز ملنے والے خطوط پر بھی آرسینک پاؤڈر پایا گیا ہے، اب تک سپریم کورٹ کے 10 ججز کو خطوط مل چکے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے تمام خط ایک ہی تاریخ کو آئے تھے، کچھ ججز کو اب ملے ہیں۔ دوسری جانب محکمہ ڈاک کے پوسٹ ماسٹر جنرل نے اپنے تمام اسٹاف کو بھی ایڈوائزری جاری کردی ہے کہ ہائی پروفائل شخصیات کے نام پر آنیوالے تمام خطوط کی اسکروٹنی کی جائے۔
[ad_2]
Source link