9

سی ٹی ڈی نے مبینہ طور پر رشوت لے کر 5 رکنی ڈکیت کے قاتل سرغنہ کو چھوڑ دیا

[ad_1]

—فوٹو:ایکسپریس نیوز

—فوٹو:ایکسپریس نیوز

کراچی: کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مبینہ طور پر رشوت لے کر شہری کے قتل میں ملوث 5  رکنی ڈکیت کے سرغنہ کو رہا کردیا۔

اسٹریٹ کرمنل صمد موچکو تھانے میں ایک شہری کی ہلاکت میں ملوث بتایا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے گزشتہ ہفتے ایک چھاپے میں موچکو کے علاقے میں اسٹریٹ کرائم کی واردات کے دوران سبحان نامی شہری کو ہلاک کرنے والے ڈکیت صمد کو گرفتار کیا جس کی نشاندہی پر اس گروپ کے ایک اور ملزم الطاف کو بھی گرفتار کیا۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق سول لائن میں تعینات سی ٹی ڈی کے افسران نے مبینہ ملی بھگت سے ایک ملزم کو رہا کردیا جبکہ الطاف نامی ملزم کی گرفتاری ظاہر کردی اور اب اس ملزم کو سی آئی اے کراچی کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ اسٹریٹ کرائم کی واردات کا مقدمہ 291/23موچکو تھانے میں درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق مقتول سبحان اوچ پلانٹ گیس پرائیویٹ لمیٹڈ نزد نبی داد گوٹھ سے سلنڈر لوڈ کرکے واپس سلطان آباد جارہا تھا کہ اس دوران دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 مسلح ملزمان نے سبحان کو لوٹنے کی کوشش کی تو سبحان نے ڈاکوؤں سے مزاحمت کی اور مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے سبحان کو شدید زخمی کردیا۔

مقدمے کی تفصیلات کے مطابق سبحان نجی ہسپتال میں زیر علاج رہا اور دم توڑ گیا۔ ادھر سی ٹی ڈی ذرائع نے بتایا کہ صمد نامی اسٹریٹ کرمنل 5 رکنی گروپ کا سرغنہ ہے جس میں زیر حراست الطاف، عابد علی، راشد علی، گل شیر اور منور شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق گل شیر نامی اسٹریٹ کرمنل گروپ کو مخبری کرتا ہے اور اس کے بعد یہ لڑکے دو موٹر سائیکلوں پر اسٹریٹ کرائم کی واردات سرانجام دیتے ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں