[ad_1]
لاہور: لڑکی کو سرعام ہراساں کرنے پر پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس لائنز میں تعینات اہلکار اویس جعفر نے انعم نامی لڑکی کو سڑک پر ہراساں کیا جس پر متاثرہ نے مقدمہ اندراج کے لیے پولیس سے رجوع کیا۔
لڑکی کی درخواست پر مصری شاہ تھانے میں پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ میں اپنی بہن کے ساتھ گڑھی شاہو کے علاقے سے مصری شاہ جارہی تھی کہ اس دوران کپ اسٹور کے قریب موٹر سائیکل خراب ہوئی۔
جس پر موٹرسائیکل سوار پولیس اہلکار نے اکیلے دیکھ کر مجھے اور بہن کو ہراساں کیا، آوازیں کسیں اور نازیبا اشارے بھی کیے۔
مقدمہ انداراج کے باوجود پولیس تاحال اپنے پیٹی بند بھائی کو گرفتار نہ کرسکی۔
[ad_2]
Source link