[ad_1]
کراچی: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف اور غلام فاطمہ کار حادثے میں زخمی ہوگئیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان و سینئر بیٹر بسمہ معروف اور غلام فاطمہ کار حادثے میں زخمی ہوگئیں۔
جمعہ کی شب پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں ویمن ٹیم کی سابق کپتان 32 سالہ آل راؤنڈر بسمہ معروف اور 28 سالہ رائٹ آرم لیگ اسپنر غلام فاطمہ کو معمولی زخم آئے، ان کو فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔
دونوں کرکٹرز پاکستان کے دورے پر آنے والی ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کے خلاف 18 اپریل سے شروع ہونے والی سیریز کے لیے تربیتی کیمپ کا حصہ ہیں، 20 ممکنہ کھلاڑیوں کا قومی کیمپ نیشنل بینک اسٹیڈیم کے حنیف محمد ریجنل کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ پر جاری ہے۔
دریں اثنا ترجمان کے مطابق دونوں مذکورہ مجروع ویمن کرکٹرز اس وقت پی سی بی کی میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں ہیں۔
[ad_2]
Source link