[ad_1]
کاکول میں جاری قومی ٹیم کا فٹنس کیمپ آج ختم ہوجائے گا، نیوزی لینڈ کے خلاف ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کیمپ کی فٹنس رپورٹ ملنے کے بعد ہوسکے گا۔
پاکستانی ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز، آئرلینڈ اور دورہ انگلینڈ پھر بعدازں آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کا چیلنج درپیش ہے، جس کیلئے تیاری بھی بڑی کی جارہی ہے۔
قومی کھلاڑیوں کی فٹنس میں بہتری کے لیے کاکول اکیڈمی میں 2 ہفتے تک فٹنس کیمپ لگایا گیا، اس کیمپ میں آرمی کے ماہر ٹرینرز کی نگرانی میں کھلاڑیوں کو خصوصی مشقییں کرائی گئیں۔
مزید پڑھیں: قومی ٹیم کی کوچنگ؛ گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی سے معاملات طے پاگئے
کھلاڑیوں کی فٹنس میں بہتری دیکھنے کیلئے انکے فٹنس اسسمنٹ ٹیسٹ بھی لیے گئے،کیمپ ختم ہونے کے بعد افطار ڈنر کے لیے اسلام آباد کے ہوٹل میں قیام کرنا ہے یا کہیں اور جانا ہے، یہ فیصلہ کرکٹرز پر چھوڑ دیا گیا ہے۔
پنڈی میں خصوصی افطار ڈنر پہلے اتوار کو طے تھا لیکن اب پلان میں تبدیلی کے بعد پیر کو رکھا گیا ہے۔ پی سی بی سربراہ محسن نقوی بھی اس میں مدعو کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: کیویز کیخلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان تاخیر کا شکار
دوسری جانب پی سی بی نے ریڈ بال ٹیم کے ہیڈکوچ کے لیے جنوبی افریقہ کے گیری کرسٹن اور وائٹ بال ٹیم کے ہیڈکوچ کے طورپر آسٹریلیا کے جیسن گلپسی کو فائنل کرلیا ہے۔
ان کے معاون کوچز کیلئے بورڈ نے ایک نیا اشتہار بھی دے دیا ہے، جس میں لیول ٹو کوچنگ کے ساتھ 3 سال کا تجربہ مانگا گیا ہے، درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 اپریل مقرر کی گئی ہے۔
[ad_2]
Source link