[ad_1]
راولپنڈی: اڈیالہ کی انتظامیہ نے بانی پی ٹی آئی کو جیل میں میسر سہولیات کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ میں رپورٹ جمع کرادی۔
لاہور ہائیکورٹ میں جمع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ میں 7 سیلز پر مشتمل سیکیورٹی وارڈ میں رکھا گیا ہے، جن میں سے 2 سیلز بانی پی ٹی آئی پی ٹی آئی کے زیر استعمال ہیں جبکہ 5 سیل سیکورٹی کی وجوہات کی بنا پر بند رکھے گئے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عام طور پر 7 سیلز میں 35 قیدی رکھے جاتے ہیں، ان سیلز کے صحن کو بھی بانی پی ٹی آئی پی ٹی آئی، چہل قدمی کے لیے استعمال کرتے ہیں جبکہ یہاں تک کسی بھی شخص کی بغیر اجازت رسائی ممکن نہیں ہے۔
اڈیالہ جیل انتظامیہ نے بتایا ہک سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے وارڈ کی حفاظت کے لیے پیشہ ور تربیت یافتہ 15 اہلکار مامور ہیں جن میں دو افسران بھی شامل ہیں، جبکہ اڈیالہ جیل میں 10 قیدیوں پر ایک اہلکار تعینات ہے، اس کے علاوہ سی سی ٹی وی کیمروں کی نگرانی اور سیکیورٹی پر تین اہلکار تعینات ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جیل میں 7000 قیدیوں کے لیے الگ اور بانی پی ٹی آئی کے الگ سی سی ٹی وی کیمرہ سسٹم نصب ہے، جس پر پانچ لاکھ روپے خرچہ آیا ہے، اس کے علاوہ سیکیورٹی پر ماہانہ بارہ لاکھ روپے خرچ آرہا ہے۔
انتظامیہ نے لاہور ہائیکورٹ کو آگاہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کا کھانا الگ کچن میں خاص ضابطوں کے تحت پکایا جاتا ہے، اور انہیں صحت افزا کھانا مہیا کیا جاتا ہے، یہ کھانا اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل کی نگرانی میں تیار کیا جاتا ہے جس کا میڈیکل افسر اور ڈپٹی سپرنٹنٹنڈنٹ معائنہ بھی کرتے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جیل کے میڈیکل افسر کے علاؤہ، راولپنڈی ہولی فیملی ہسپتال کے 6 میڈیکل افسران بانی پی ٹی آئی کے میڈیکل ٹریٹمنٹ کے لیے تعینات ہیں، دوسرے اسپتال کے ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم ہر ہفتے جیل کا دورہ کرتی ہے اور ضرورت پڑنے پر چیک اپ بھی کرتی ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو چہل قدمی کیلئے جیل میں ایک خاص جگہ فراہم کی گئی ہے جبکہ ورزش کے لیے مشین اور دیگر اشیا فراہم کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے آنے والوں کیلئے اہم قواعد و ضوابط بنائے گئے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے جیل ٹرائل کے دوران، ایک جامع سیکورٹی پلان پر عملدرآمد کیا جاتا ہے۔
اڈیالہ جیل کی حفاظت کے لیے جیل پولیس، رینجرز، ضلعی پولیس فرائض ادا کررہی ہے جبکہ جیل اور اردگرد کے علاقے کلئیر رکھنے کے لیے سرچ آپریشن کیے جاتے ہیں، جیل میں بانی پی ٹی آئی اور تمام قیدیوں کی سیکورٹی کے لیے فرضی مشقیں بھی کی گئی ہیں اور اڈیالہ جیل کی جانب جانے والے روڈ پر پولیس کی اضافی نفری تعینات ہے اور اطراف میں رینجرز و ایلیٹ فورس کے اہلکار گشت بھی کرتے ہیں۔
[ad_2]
Source link