[ad_1]
لاہور: سابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے کہا ہے کہ شاہین آفریدی کو کپتانی سے عجلت میں ہٹایا گیا۔
میڈیا سے گفتگو میں ذکا اشرف نے کہا کہ انہیں بطور کپتان پورا موقع ملنا چاہئے تھا، شاہد آفریدی نے مجھے رضوان کو کپتان بنانے کا کوئی مشورہ نہیں دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ورلڈ کلاس بیٹر بابر اعظم کے لئے نیک خواہشات ہیں، کوچز ملکی ہوں یا غیر ملکی صرف ٹیم کی بہتری کیلئے ہونے چاہئیں۔
ذکاء اشرف نے کہا کہ گورنر شپ کی باتیں میڈیا میں سنی ہے ابھی تک باضابطہ آگاہ نہیں گیا، گورنر پنجاب کے حوالے سے پارٹی جو فیصلہ کرے گی وہ اسے قبول کریں گے۔
[ad_2]
Source link