6

کاکول ٹریننگ کیمپ؛ بابراعظم کا یادگار لمحہ کون سا تھا؟

[ad_1]

فزیکل ٹریننگ کیمپ سے ہمیں انٹرنیشنل کرکٹ میں بہت فائدہ ہوگا، کپتان بابراعظم (فوٹو: اسکرین شارٹ)

فزیکل ٹریننگ کیمپ سے ہمیں انٹرنیشنل کرکٹ میں بہت فائدہ ہوگا، کپتان بابراعظم (فوٹو: اسکرین شارٹ)

قومی ٹیم کے وائٹ بال کپتان بابراعظم نے کاکول میں جاری ٹریننگ کیمپ سے متعلق دلچسپ جواب دیدیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں بابراعظم نے کہا کہ فزیکل ٹریننگ کیمپ سے ہمیں انٹرنیشنل کرکٹ میں بہت فائدہ ہوگا، میرا اس طرح کا یہ تیسرا کیمپ تھا، جب بھی آیا ہوں کچھ نہ کچھ سیکھ کرگیا ہوں۔

کیمپ کے انعقاد کا واحد مقصد ٹیم میں اتحاد قائم کرنا اور فٹنس کو بہتر بنانا تھا، امید ہے ٹریننگ کے بعد فزیکل فٹنس کی فکر نہیں رہے گی۔

مزید پڑھیں: غیرروایتی مشقوں کے حامل فٹنس کیمپ کا اختتام

انہوں نے کاکول کیمپ کے دوران اپنے یادگار لمحے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اعظم خان کا پہاڑ کی چوٹی سر کرنا وہ ایک سب سے دلچسپ لمحہ تھا۔

مزید پڑھیں: شاہین قومی ٹیم کا فٹنس کیمپ چھوڑ کر پشاور چلے گئے، مگر کیوں

اعظم خان کا کہنا تھا کہ ٹریننگ کیمپ کے دوران پہاڑ کی چوٹی تک پہنچنے کا تجربہ منفرد تھا جو شاید ہمیشہ یاد رہے گا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں