[ad_1]
کراچی: اے وی سی سی پولیس اور سی پی ایل سی پولیس نے خفیہ اطلاع پرسائٹ ایریا میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 4 زخمیوں سمیت 5 اغوا کاروں کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے 2 مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا۔
اتوار کے روز صبح اینٹی وائلنٹ کرائم سیل پولیس اورسیٹیزن پولیس لائیژن کمیٹی نے خفیہ اطلاع پرسائٹ ایریا میں دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران 4 زخمیوں سمیت 5 اغوا کاروں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2 مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا۔
ایس ایس پی اے وی سی سی ظفر صدیق چھانگا کے مطابق گرفتار اغوا کاروں نےسرگودھا پنجاب سے تعلق رکھنے والے 2شہریوں کو اٹلی بھیجے جانے کا جھانسہ دیکر بہادر آباد کی حدود سے اغوا کیا تھا اور اغوا کاروں نے مغویوں کی رہائی کے لیے2 کروڑروپے تاوان طلب کیا تھا۔
انھوں نے بتایا کہ اے وی سی سی اورسی پی ایل سی نےٹیکنیکل بنیادوں پرسائٹ ایریا میں کاروائی کی،اغوا کاروں نے پولیس کودیکھ کرفائرنگ شروع کردی، جوابی فائرنگ میں4 زخمیوں سمیت 5 اغوا کاروں کوگرفتار کرکے ان کے قبضے سے تین پستول،ایک رائفل اورموٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔
کارروائی کے دوران دونوں مغویوں کوباحفاظت بازیاب کروالیا گیا ہےزخمی حالت میں گرفتاراغوا کاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
[ad_2]
Source link