[ad_1]
کوئٹہ: بلوچستان کے شہر پنجگور میں ریڑھی پر شربت فروخت کرنے والے شخص کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے ریڑھی پر بیٹھے شخص پر 5 سے 6 فائر کیے جس کے باعث شربت فروخت کرنے والا شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔
مقتول ساجد حسین کا تعلق پنجاب کے شہر راجن پور سے تھا، ساجد حسین پنجگور کے جاوید چوک میں شربت بیچ کر روزگار کماتا تھا۔
حکومت بلوچستان نے پنجگور میں شربت فروخت کرنے والے بے گناہ شخص کے قتل پر اظہار مذمت کیا ہے۔
ترجمان صوبائی حکومت کا کہنا تھا کہ جاں بحق مزدور کے ورثاء سے رابطہ کیا جا رہا ہے اور وزیر اعلٰیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر ورثاء کو معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔
لاش پنجگور سے کوئٹہ روانہ کر دی گئی ہے جہاں سے راجن پور آبائی علاقے روانہ کی جائے گی۔
[ad_2]
Source link