[ad_1]
کراچی: کراچی پولیس نے ایک ہفتے کے دوران 5 اسٹریٹ کرمنلز کو ہلاک 32 کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق کراچی پولیس نے گزشہ ایک ہفتے کے دوران شہربھرمیں 34 مقابلوں میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد 5 اسٹریٹ کرمنلز کو ہلاک جبکہ 32 زخمی ڈاکوؤں سمیت 42 ملزمان کو گرفتارکیا۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان سے 43 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ اور18 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئی۔ برآمدہ اسلحہ کو فارنزک کیلئے روانہ کردیا گیا ہے۔
دریں اثنا اے وی ایل سی پولیس نے گزشتہ 16 روز (22 مارچ سے 6 اپریل) کے دوران مختلف کارروائیوں میں37 ملزمان کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے 16 گاڑیاں اور83 موٹرسائیکلیں برآمد کرلیں۔
ایس ایس پی عارف اسلم راؤ کے مطابق اے وی ایل سی پولیس نے مقابلہ کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے ایک پستول بھی برآمد کیا ہے۔
[ad_2]
Source link