[ad_1]
الینوائے: امریکا میں ایک شخص نے 24 گھنٹوں میں 26 ہزار 100 اٹھک بیٹھک لگا کر عالمی ریکارڈ پر نظریں جما لیں۔
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی ریاست الینوائے سے تعلق رکھنے والے ٹونی پِرائنو نے رہوڈ آئی لینڈ کے جو ویورڈیس کے 24 گھنٹوں میں 25 ہزار اٹھک بیٹھک کا ریکارڈ توڑنے کا فیصلہ کیا۔
ریکارڈ کی کوشش کے دوران ٹونی پِرائنو جو ویورڈیس کے ریکارڈ کے ساتھ اپنے طے کیے گئے ہدف کو بھی باآسانی عبور کر گئے۔ تاہم، ریکارڈ کے اعلان کے لیے اس کوشش کی ویڈیو کا گینیزورلڈ ریکارڈز کی جانب سے جائزہ لیا جانا ابھی باقی ہے۔
انہوں نے اس کوشش کا آغاز جمعرات کی صبح پانچ بجے جبکہ اختتام جمعے کی صبح پانچ بجے کیا۔
انہوں 22 اٹھک بیٹھک کے ہر سیٹ کے بعد 30 سیکنڈ کا وقفہ لیا۔ ساتھ ہی انہوں نے کچھ طویل وقفے بھی لیے جس کا مقصد لمبے سیٹ کے لیے توانائی کی موجودگی کی یقین دہانی کرانا تھا۔
[ad_2]
Source link