[ad_1]
پاکپتن: بہادر اور ہونہار طالبہ دوران امتحان طبیعت خراب ہونے پر ڈرپ لگوائے پرچہ حل کرتی رہی۔
ترجمان ریسکیو1122 کے مطابق کے ایم سی ہائی اسکول غلہ منڈی میں امتحان دیتے ہوئے ایک طالبہ کی طبیعت خراب ہوگئی جسے اطلاع ملنے فوری طبی امداد بہم پہنچائی گئی۔
طبیعت کسی قدر سنبھلنے پر بہادر طالبہ نے اصرار کیا کہ وہ اپنا پرچہ مکمل کرے گی، حالانکہ اس کے بازو میں ڈرپ لگی ہوئی تھی۔
بہادر اور ہونہار طالبہ پرچہ حل کرتی رہی اور ریسکیو اہلکار اس کے قریب ہی ڈرپ کو ہاتھ میں پکڑے کھڑا رہا۔
ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق ٹیم ممبر ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن محمد معاذ نے طبی امداد کے ساتھ قوم کی بیٹی کو حوصلہ اور سپورٹ بھی فراہم کی۔
بہادر اور بلند حوصلہ طالبہ پیپر حل کرتی رہی اور ریسکیو سروس اپنے فرض کی ادائیگی میں مصروف رہی، بروقت ریسکیو سروس کی فراہمی سے قوم کی بیٹی کا قیمتی وقت بھی بچا اور پیپر بھی حل ہو گیا۔
The post پاکپتن: بہادر طالبہ طبیعت خراب ہونے پر ڈرپ لگوائے پرچہ حل کرتی رہی appeared first on ایکسپریس اردو.
[ad_2]
Source link