6

شوال کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منگل کو طلب

[ad_1]

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیرکی سربراہی میں اجلاس ہوگا—فائل: فوٹو

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیرکی سربراہی میں اجلاس ہوگا—فائل: فوٹو

 اسلام آباد: ملک بھر میں عید الفطر کی تیاری زور و شور سے جاری ہیں اور شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منگل (9 اپریل) کو طلب کر لیا گیا ہے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 9 اپریل کو وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں چئیرمین کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں ہوگا جہاں شوال کا چاند دیکھنے کی شہادتیں وصول کی جائیں گی۔

اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کے اراکین اور محکمہ موسمیات، سپارکو، سائنس اور ٹیکنالوجی کے حکام شریک ہوں گے۔

اسی طرح ذونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی مقررہ مقامات پر ہوں گے تاہم چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد شوال کا چاند نظر آنے یہ نہ آنے کا اعلان کریں گے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں