[ad_1]
کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کو بدامنی نگران حکومت سے ورثے میں ملی ہے۔
ایم کیو ایم رہنمائوں کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ایم کیو ایم کا بیانیہ پولیس کے جوانوں کا مورال ڈائون کرنے کی کوشش ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم رہنماؤں کے بیانات کا مقصد صرف مجرموں کو فائدہ پہنچانا اور پولیس فورس کے حوصلے پست کرنا ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ بغیر کسی تعمیری رائے کے تنقید مجموعی سلامتی اور استحکام کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہے، سیاسی رہنماؤں کو قانون کی حکمرانی کو کمزور کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ عوامی تحفظ اولین ترجیح ہے، امن و امان کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر کام کریں۔
[ad_2]
Source link