14

علم ِفلکیات کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ

[ad_1]

برج حمل
سیارہ مریخ ، 21 مارچ تا 20 اپریل
8 اور9 کی درمیانی شب والا سورج گرہن آپ کے طالع میں لگنے جارہا ہے۔ آپ کا طالع کا مالک ٹھیک حالت میں نہیں ہے، محبوب اور بچوں کی جانب سے کسی الجھن کا سامنا ہوسکتا ہے۔ آپ کی صحت ٹھیک نہیں نظر آتی، ڈاکٹر کے پاس جانا پڑسکتا ہے، جذباتی اور اداسی ایک ساتھ لپیٹ میں لے سکتی ہے مالی لحاظ سے بہتر وقت ہے۔

برج ثور
سیارہ زہرہ ، 21اپریل تا 20 مئی
بیرون ملک امیگریشن، آن لائن، اسپتال یاجیل سے منسلکہ کاموں میں فائدہ، کام یابی یا سہولت مل سکتی ہے۔ کوئی اجنبی غیرمتوقع طور پر فائدہ پہنچاسکتا ہے، پرانے تعلق اور بڑا بھائی جیسا رشتہ آپ کے لیے آسانیاں بناتا ہوا نظر آتا ہے۔ آپ اپنی صحت کا خیال رکھیں۔ جسم میں حدت یعنی بخار جیسی خرابی بن سکتی ہے۔

برج جوزا
سیارہ عطارد ، 21مئی تا 21 جون
آپ کی اگر کسی ملٹی نیشنل ادارے میں جاب ہے تو اس میں کچھ مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ باس کا رویہ آپ کے لیے دباؤ لاسکتا ہے۔ چھوٹا بھائی یا بھائی جیسا شخص جو سرکاری کسی عہدے پر ہے اگر آپ کے لیے معاون ہورہا ہے، لیکن یہ آسان نہیں ہوگا۔ آپ کے ہاتھ کسی کارِخیر میں خرچ ہونے کا امکان بھی موجود ہے۔

برج سرطان
سیارہ قمر
22جون تا 23 جولائی
یہ سورج گرہن آپ کے معاشرتی عزت و وقار اور کیریئر کے مقام پر لگنے جارہا ہے۔ آپ کی آمدن میں اضافے کے ساتھ آپ کی ترقی بھی ہوسکتی ہے۔ اس میں کچھ ایسی صورت حال پیدا ہوسکتی ہے جس سے آپ کو لگے کہ جیسا آپ چاہتے تھے ویسا سب کچھ نہیں ہورہا لیکن پھر بھی بہتری کی امید ہے۔

برج اسد
سیارہ شمس
24جولائی تا 23 اگست
سوشل میڈیا، لمبا سفر، اعلٰی تعلیم اور مذہبی سفر جیسے امور متحرک ہورہے ہیں۔ مذکورہ امور میں کام یابی بہتری کے ساتھ کچھ الجھنوں کا بھی سامنا ہوسکتا ہے۔ بزرگ، مرشد یا باپ کی صحت کو اچانک سے مسئلہ ہوسکتا ہے۔ اس غیرمتوقع صورت حال کے لیے تیار رہیں۔ یہ سورج گرہن آپ کے لمبے سفر کو متاثر کرسکتا ہے۔

برج سنبلہ
سیارہ عطارد ، 24 اگست تا 23 ستمبر
آپ کا ذاتی سیارہ الٹا چل رہا ہے اور آٹھویں یعنی خوف، الجھن، طویل اور اچانک بیماری، غیرمتوقع وراثتی اور لاٹری جیسے امور کے مقام پر ہے جہاں سورج شرفی حالت میں گرہن سے گزرنے والا ہے۔ روحانیت، تحقیق اور مذکورہ امور میں کام یابی مل سکتی ہے۔ یہ سب کچھ پرسکون فضا میں نہیں ایک طرح غیریقینی حالات میں ہونے جارہا ہے۔ ازدواجی ساتھی کی صحت متاثر ہوسکتی ہے۔

برج میزان
سیارہ زہرہ ، 24 ستمبر تا 23اکتوبر
یہ 8 اور 9 کے درمیانی شب والا سورج گرہن آپ کی شادی شدہ زندگی پر شب خون مار سکتا ہے۔ کسی نئے تعلق کی وجہ سے پرانا تعلق ختم ہوسکتا ہے۔ آپ کسی نئے تعلق سے منسلک ہوسکتے ہیں، اگرچہ یہ سب کچھ مکمل طور پر آپ کے حق میں نہیں ہے لیکن یہ سب کچھ اتنی تیزی سے ہوگا کہ جیسے پیٹرول پر آگ!

برج عقرب
سیارہ پلوٹو
24 اکتوبر تا 22 نومبر
آپ کے کام کاج کے گھر میں لگنے والا یہ گرہن آپ کے کاروبار اور کام کو کئی گنا چمکا سکتا ہے۔ آپ کے مزاج میں خدا کی محبت اور انسانیت مزید نکھرتی دکھائی دیتی ہے۔ یہاں آپ کے بچوں اور محبوب سے منسلک امور کچھ جذباتی امور کو متحرک کرسکتے ہیں۔ آپ کی شخصیت میں ایک نیا رنگ اور نکھار آسکتا ہے۔

برج قوس
سیارہ مشتری
23 نومبر تا 22 دسمبر
اس ہفتے اس سال کا پہلا سورج گرہن لگنے جارہا ہے جو کہ آپ کے پانچویں یعنی اولاد، محبت اور آپ کی ذہانت کے خانے میں لگ رہا ہے۔ یہ وقت آپ کو ان امور میں خاصا جارحانہ کرسکتا ہے، گھر کا ماحول کچھ تناؤ میں آسکتا ہے۔ ایسے وقت میں اپنے معدے کا خصوصی خیال رکھیں۔

برج جدی
سیارہ زحل
23 دسمبر تا 20 جنوری
آپ کے خواب اور لاشعوری فیصلے آپ کی زندگی پر اثرانداز ہوسکتے ہیں۔ آپ کو گھر کا سکون میسر آسکتا ہے۔ نیا مکان مل سکتا ہے، نئی سواری کا حصول ممکن ہے، حکومت سے اعزازی رہائش گاہ مل سکتی ہے یا ایسی رہائش جسے آپ لاٹری کی طرح سمجھیں، آپ کی سوچیں پہلے سے زیادہ دوراندیشانہ ہورہی ہیں، سفر ہوسکتا ہے۔

برج دلو
سیارہ یورنیس
21 جنوری تا 19 فروری
آپ کا سیارہ یورنیس مشتری کے ساتھ حالتِ قران میں آچکا ہے۔ آپ کے اندر مذہبی اور روحانی رجحان بڑھ سکتا ہے۔ آپ کی شخصیت میں رعب اور آپ سے کچھ ایسے کام وقوع پذیر ہوسکتے ہیں جو آپ کی عزت وشہرت کی وجہ بن سکتے ہیں۔ آپ کا دماغ بڑے اہم فیصلے اور اقدام بڑے اچھے انداز میں کرنے کے لیے تیار ہے۔ مالی فائدہ ہوسکتا ہے۔

برج حوت
سیارہ نیپچون
20 فروری تا 20 مارچ
مریخ، زحل و نیپچون آپ کے طالع جب کہ یورنیس اور مشتری آپ کے تیسرے گھر میں ہیں ایسے وقت میں مذہبی سفر یا ملاقات کا امکان رد نہیں کیا جاسکتا۔ آپ کے خانۂ مال میں سورج کو گرہن لگنے والا ہے۔ ایسے وقت میں بڑا مالی فائدہ ہوسکتا ہے۔ ایسے وقت میں کسی قسم کے دھوکے، جھوٹ اور الجھاؤ سے بچیں تو بہتر ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں