[ad_1]
لاہور: پولیس نے شاہدرہ ٹاون میں مقابلے کے دوران شہر میں سرگرم ٹوپی گینگ کے دو ڈاکوؤں کو ہلاک کردیاجنہوں نے نے گزشتہ روز ڈکیتی کے دوران باپ کے سامنے بیٹی کو قتل کردیا تھا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شاہدرہ ٹاؤن میں ڈکیتی کی واردات کے دوران شہریوں کو گولیاں مار کر قتل کرنے والے دونوں سگے بھائی تھے اور دونوں بھائی پولیس مقابلے میں ہلاک ہوئے۔
پولیس نے بتایا کہ دونوں ہلاک ڈاکو حیدر اور عباس سابقہ ریکارڈ یافتہ بھی تھے۔
لاہور میں گزشتہ روز 18 سالہ انیقہ اپنے والد کے ساتھ دودھ لینے آئی تھی کہ ڈاکووں نے وہاں سے فرار ہوتے ہوئے ان پر فائرنگ کر دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور؛ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی سمیت دکاندار جاں بحق
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں والد کے سامنے بیٹی کے قتل کا نوٹس بھی لیا تھا اور انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی تھی، مریم نواز نے متاثرہ خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے فوری طور پر ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی تھی اور کہا تھا کہ ایسے عناصر معاشرے کا ناسور ہیں اور انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے-
پولیس کی کارروائی کے بعد شاہدرہ ٹاون کے شہریوں نے پولیس کے حق میں نعرے بازی کی اور پولیس ٹیم پر بھرپور گل پاشی کی جبکہ پولیس نے شہریوں کے احساس تحفظ کے لیے فلیگ مارچ کیا۔
رپورٹ کے مطابق ٹوپی گینگ نے چار روز قبل فائرنگ کرکے پولیس کانسٹیبل کو بھی شہید کیا تھا اور شہید کانسٹیبل کی سرکاری رائفل بھی لے ساتھ لے گئے تھے۔
ٹوپی گینگ نے گزشتہ چند روز میں ڈکیتی کے دوران پانچ افراد کو قتل اور متعدد کو زخمی کیا تھا، ٹوپی گینگ نے چند روز میں شاہدرہ ٹاون، شاہدرہ اور قریبی علاقوں میں درجنوں وارداتیں کر رکھی تھیں۔
[ad_2]
Source link