7

نیا آئی سی سی چیئرمین، صورتحال جلد واضح ہوگی

[ad_1]

عہدے کی مدت میں اضافہ متوقع، سالانہ عام اجلاس کا میزبان کولمبو ہوگا۔ فوٹو:فائل

عہدے کی مدت میں اضافہ متوقع، سالانہ عام اجلاس کا میزبان کولمبو ہوگا۔ فوٹو:فائل

کراچی: آئی سی سی کا نیا چیئرمین کون ہوگا، جولائی میں صورتحال واضح ہونے کا امکان ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا سالانہ عام اجلاس کولمبو میں ہوگا، ابھی اس کی تاریخوں کو حتمی شکل نہیں دی گئی مگر یہ جولائی کے تیسرے ہفتے میں ہوسکتی ہے، جون میں ویسٹ انڈیز اور امریکا میں شیڈول ٹی 20 ورلڈکپ کے بعد ہی یہ اجلاس منعقد ہوگا، اس میں یوایس اے کرکٹ کے حوالے سے بھی فیصلہ کیا جائے گا۔

اس کے ساتھ چیئرمین کے عہدے کی مدت 2 سے 3 برس کیے جانے کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا تاہم اس صورت میں منتخب چیئرمین 3 کے بجائے زیادہ سے زیادہ 2 مدت کیلیے عہدہ سنبھال سکے گا، اسی عام اجلاس میں آئی سی سی کے نئے چیئرمین کے حوالے سے صورتحال بھی واضح ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: جے شاہ مزید ایک سال ایشین کرکٹ کونسل کی سربراہی سنبھالیں گے

بھارتی کرکٹ بورڈ کے موجودہ سیکریٹری جے شاہ کا اگلے چیئرمین کے حوالے سے کچھ عرصہ قبل نام لیا جارہا تھا جبکہ بی سی سی آئی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جے شاہ کے میدان میں اترنے کے امکانات کو اب بھی رد نہیں کیا جاسکتا تاہم خود جے شاہ نے اس حوالے سے مکمل خاموشی اختیار کررکھی ہے۔ اس وقت نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے گریگ برکلے آئی سی سی کے چیئرمین ہیں۔

دوسری جانب آئی سی سی نیویارک کے ناسائو کائونٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کی بروقت تکمیل کیلیے کوشاں ہے جوکہ ورلڈکپ کے 8 میچز کی میزبانی کرے گا، جس میں پاکستان اور بھارت کا ہائی وولٹیج میچ بھی شامل ہے۔ اس میں 34 ہزار تماشائیوں کی گنجائش ہوگی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں