[ad_1]
لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ کے لیے اظہر محمود ایک مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اظہر محمود اسسٹنٹ کوچ کے لیے مضبوط امیدوار ہیں، باقاعدہ اعلان رسمی کارروائی مکمل کرنے کے بعد 20 اپریل کے بعد ہی کیا جائے گا۔
سابق آل راؤنڈر وائٹ بال کرکٹ میں گیری کرسٹن اور ریڈ بال میں جیسن گلیسپی کی معاونت کریں گے۔
پی سی بی نے اسسٹنٹ کوچ کے لیے دو روز قبل ہی اسسٹنٹ کوچ کے لیے اشتہار جاری کیا تھا، درخواستیں جمع کرانے کے لیے آخری تاریخ 20 اپریل مقرر کی گئی۔ ہیڈ کوچز کے لیے درخواستیں 15 اپریل تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔
واضح رہے کہ اظہر محمود اس سے قبل بھی پاکستان ٹیم کے بولنگ کوچ رہ چکے ہیں، اس وقت اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ بطور بولنگ کوچ وابستہ ہیں۔
[ad_2]
Source link