9

وزیراعظم کی وفد کے ہمراہ عمرہ ادائیگی، خانہ کعبہ میں نوافل پڑھے

[ad_1]

(فوٹو : سرکاری میڈیا)

(فوٹو : سرکاری میڈیا)

مکہ المکرمہ:  

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دورہ سعودی عرب کے دوران وفد کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کی، خانۂ کعبہ کا طواف کیا اور عمرہ کے دیگر ارکان کی ادائیگی کی۔

سرکاری میڈیا کے مطابق وزیراعظم نے خانہ کعبہ میں نوافل بھی ادا کیے، بیت اللہ کے دروازے کھول کر وزیراعظم کو زیارتِ خاص کروائی گئی، وزیراعظم نے ملک اور قوم کی ترقی و خوشحالی اور امت مسلمہ کی یکجہتی کے لیے خصوصی دعا کی۔

وزیراعظم نے عالمی امن و آشتی کے لیے بھی دعا کی۔ وزیراعظم نے دنیا بھر کے مسلمانوں خصوصاً فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں بھی دعائے خصوصی کی۔

وفاقی کابینہ کے ارکان اور وزیر اعلیٰ پنجاب بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں