11

ایس ایس جی کی شرٹ پہن کر گھومنے والا موٹرسائیکل سوار گرفتار

[ad_1]

حساس ادارے کی ٹی شرٹ پہنے موٹر سائیکل سوار نے خود کو اہل کار ظاہر کیا

حساس ادارے کی ٹی شرٹ پہنے موٹر سائیکل سوار نے خود کو اہل کار ظاہر کیا

 لاہور: ایس ایس جی کی شرٹ پہن کر گھومنے والے موٹر سائیکل سوار کو گرفتار کرلیا گیا۔

پرانی انار کلی کے علاقے میں پیٹرولنگ آفیسر محمد ذیشان نے ٹریفک کی خلاف ورزی پر موٹرسائیکل سوار کو روکا اور کارروائی کے لیے کاغذات طلب کیے، جس پر موٹرسائیکل سوار طیش میں آگیا۔

حساس ادارے کی ٹی شرٹ پہنے موٹر سائیکل سوار نے خود کو اہل کار ظاہر کیا ، تاہم اپنی شناخت نہیں کروا سکا۔ بعد ازاں ملزم عادل کو موٹرسائیکل سمیت تھانہ پرانی انارکلی میں بند کردیا گیا۔

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے پیٹرولنگ آفیسر ذیشان کو شاباش دیتے ہوئے تعریفی سند دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ وارڈنز ٹریفک کی روانی کےساتھ ساتھ مشکوک افراد پر بھی کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں