7

لاہور ہائیکورٹ کے جج سے بدتمیزی کرنیوالے وکیل کو6 ماہ قید کی سزا

[ad_1]

ایڈووکیٹ زاہد محمود گورائیہ کو جیل بھجوانے کا حکم

ایڈووکیٹ زاہد محمود گورائیہ کو جیل بھجوانے کا حکم

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے بڑا فیصلہ سنادیا۔ ہائیکورٹ کے جج سے بدتمیزی کرنیوالے وکیل کو6 ماہ قید کی سزا کا حکم جاری کردیا۔

چیف جسٹس نے توہین عدالت کا جرم ثابت ہونے پر ایڈووکیٹ زاہد محمود گورائیہ کو جیل بھجوانے کا حکم دیدیا اور ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔

عدالت نے وکیل کی جانب سے کارروائی عید کے بعد تک ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کردی۔ جسٹس سلطان تنویر سے بدتمیزی کرنیوالے وکیل نے چیف جسٹس کے سامنے ہاتھ جوڑتے ہوئے کہا کہ میں عدالت سے معافی کا طلبگار ہوں۔

چیف جسٹس نے تین گواہوں کے بیانات قلمبند کیے۔ صدر لاہور ہائیکورٹ بار نے بھی وکیل کو معاف کرنے کی استدعا کردی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ صدر صاحب معافی اللہ سے مانگیں میں کمزور آدمی ہوں۔

 

 

جسٹس سلطان تنویر احمد نے ایڈوکیٹ زاہد محمود گورایہ کے خلاف چیف جسٹس کو توہین عدالت کا ریفرنس بھیجا جس میں کہا گیا کہ زاہد محمود گورایہ جسٹس سلطان تنویر کی عدالت میں چیختے چلاتے رہے، انہوں نے عدالت اور بینچ کے بارے میں نہایت توہین آمیز اور بے بنیاد الزامات عائد کیے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں