[ad_1]
راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف نے کاکول اکیڈمی میں جسمانی تربیت حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کی جانب سے کاکول میں قائم آرمی اسکول آف فزیکل ٹریننگ کیمپ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں اور چیئرمین پی سی بی کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔
آرمی ہاؤس راولپنڈی میں دیے گئے افطار ڈنر میں قومی کرکٹ ٹیم کے کاکول تربیبی کیمپ میں حصہ لینے والے کھلاڑٰیوں اور چیئرمین پی سی بی سمیت کرکٹ بورڈ کے دیگر حکام نے شرکت کی۔
آرمی چیف نے کھلاڑیوں سے ملاقات اور گفتگو میں اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
کرکٹرز نے کاکول میں بہترین تربیت اور کھیلوں کے فروغ میں فوج کے کردار پر آرمی چیف کا شکریہ بھی ادا کیا۔
[ad_2]
Source link