[ad_1]
کراچی: بابراعظم ٹی 20 میں سست بیٹنگ کا دفاع کرنے لگے۔
وائٹ بال کپتان نے اپنی ایچ بی ایل پی ایس ایل سائیڈ پشاورزلمی کی پوڈکاسٹ میں بابر اعظم نے کہا کہ اسٹرائیک ریٹ الگ کہانی، اننگز کو آگے بڑھانا اور میچ جیتنا مختلف چیز ہے، میں 170 سے بیٹنگ کروں تو لوگ کہیں گے کہ 200 کے اسٹرائیک ریٹ سے کیوں نہیں کھیلے، صورتحال کو مدنظر رکھ کر بیٹنگ کرتا ہوں۔
بابراعظم کو عام طور پر مختصر فارمیٹ میں سست کھیلنے اور اچھے اسکور کے باوجود میچ کو فنش نہ کرپانے پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، اس حوالے سے سوال پر انھوں نے کہا کہ لوگ عام طور پر اسٹرائیک ریٹ کی بات کرتے ہیں، میں مختلف کھلاڑی ہوں اور صورتحال کا مشاہدہ کرتا اور اس کے تحت کھیلتا ہوں، میچز جیتنا بدستور اولین مقصد ہوتا ہے، میں اسی پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے اننگز کو آگے بڑھاتا اور اس انداز سے بیٹنگ کرتا ہوں جو میچ جتوانے میں مدد دے، اسٹرائیک ریٹ الگ کہانی جبک اننگز کو آگے بڑھانا اور کامیابی حاصل کرنا مختلف چیز ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’’اب فٹنس کی کوئی ٹینشن نہیں‘‘ بابراعظم کاکول ٹریننگ کیمپ سے پُرامید
بابراعظم نے کہا کہ آپ کو ابتدائی 6 اوورز میں مختلف اپروچ کی ضرورت ہوتی اور آخر میں الگ حکمت عملی اختیار کرنا پڑتی ہے، میں اپنے کھیل سے آگاہ اور جانتا ہوں کہ صورتحال کے مطابق کیسے کھیلنا ہے، اگر صورتحال اجازت دے تو میں جارحانہ انداز میں بھی بیٹنگ کر سکتا ہوں۔
بابراعظم نے مزید کہا کہ میں جتنا مرضی اچھا کھیل لوں لوگ پھر بھی میرے اسٹرائیک ریٹ میں خامی نکال لیں گے، اگر میں 150 سے کھیلوں تو کہیں گے 170 سے کیوں نہیں کھیلے اور پھر کہیں گے کہ 200 کے اسٹرائیک ریٹ سے بیٹنگ کرنا چاہیے تھی۔
یاد رہے کہ بھارتی کرکٹ ویراٹ کوہلی کو بھی سست بیٹنگ پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، انھوں نے گذشتہ آئی پی ایل میچ میں 72 بالز پر 113 رنز ناٹ آئوٹ بنائے، ان کی سنچری 67 بالز پر سامنے آئی ، یہ آئی پی ایل کی مشترکہ سست ترین سنچری شمار ہوئی۔
[ad_2]
Source link