10

2023 میں عالمی سطح پر گرین ہاؤس گیسز میں اضافہ برقرار

[ad_1]

واشنگٹن: آلودہ گیسز کے اخراج کو کم کرنے کی تمام تر کوششوں کے باوجود ایک نئی رپورٹ کے مطابق 2023 میں زمین کے ماحول میں خارج ہونے والی گیسز کی مقدار میں اضافہ برقرار رہا۔

نیشنل اوشیئنک اینڈ ایٹماسفیرک ایڈمنسٹریشن کی نئی رپورٹ کے مطابق انسانی سرگرمیوں کے سبب ماحول کا حصہ بننے والی تین بڑی گیسز یعنی کاربن ڈائی آکسائیڈ، میتھین اور نائٹرس آکسائیڈ میں اضافہ گزشتہ برسوں کی طرح تو نہیں ہوا، البتہ گزشتہ دہائی کے دوران ہونے والے اضافے کی راہ پر گامزن ہے۔

ادارے کی گلوبل مانیٹرنگ لیبارٹری (جو ہوا کے نمونے اکٹھے کرتی ہے اور ان کاجائزہ لیتی ہے) کی ڈائریکٹر وینڈا گروبِسکی کا کہنا تھا کہ ہمیں ماحول میں گیس کے اخراج میں کمی میں بامعنی نتیجوں کے لیے بہت کام کرنا ہے۔

سائنس دانوں کے مطابق کاربن ڈائی آکسائیڈ گرین ہاؤس گیسز مین سب متاثر کن سمجھی جاتی ہے۔

لیبارٹری کا تجزیہ بتاتا ہے کہ 2023 میں ماحول میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار میں فی 10 لاکھ میں 2.8 حصے کا اضافہ ہوا۔ 12 ماہ کی اوسط مقدار 419.3 پی پی ایم کا اضافہ صنعتی دور سے پہلے کے کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار سے 50 فی صد تک کا اضافہ ہے۔

گزشتہ برس 12 واں لگاتار سال تھا جس میں عالمی سطح پر مقدار میں 2 پی پی ایم سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جوکہ ادارے کی 65 سال کی نگرانی میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی بقا کی شرح میں سب سے طویل اضافہ ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں