11

چیچنیا میں مخصوص گانوں پر پابندی عائد

[ad_1]

چیچنیا نے مبینہ طور پر زیادہ تیز یا زیادہ مدھم موسیقی پر پابندی عائد کردی۔

ماسکو ٹائمز کے مطابق وزارتِ ثقافت نے ایک اعلان میں 80 سے 116 بیٹ فی منٹ (بی پی ایم) کے درمیان رہنے والی موسیقی کے علاوہ ہر قسم کی موسیقی پر پابندی کے حوالے سے آگاہ کیا۔

موسیقی کے لیے طے کیا گیا نیا معیار جدید دور کے پاپ میوزک سے نسبتاً مدھم ہے اور اس کے اطلاق کے سبب مختلف اقسام کی مغربی موسیقی پر عوامی سطح پر چلانے پر پابندی عائد ہوجائے گی۔

ماسکو ٹائم کے مطابق ریپبلک کے سربراہ رمضان کیڈیروف نے وزیر ثقافت موسیٰ دادایف کو چیچن موسیقی  کو چیچن ذہنیت کے مطابق ڈھالنے کے متعلق کی ہدایت کی تھی۔

خبر کے مطابق وزیر ثقافت کا کہنا تھا کہ دیگر لوگوں سے موسیقی کی ثقافت لینا ناقابلِ قبول ہے۔

اس پابندی کے متعلق اعلان مبینہ طور پر وزارت اور مقامی فنکاروں کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد کیا گیا۔ تاہم، فنکاروں سے کہا گیا ہے کہ وہ 1 جون تک اپنے ان گانوں کو دوبارہ تیار کریں جو معیار پر پورا نہیں اترتے ورنہ ان کو یہ گانے عوام میں بجانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں